کراچی:
شہر قائد میں کورنگی کے علاقے کرسچن ٹاؤن میں گھر کے اندر جھگڑے کے دوران ڈنڈے کے وار سے 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت پروین کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔