آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے فسادی جتھے کو یکسر مستردکردیا

انتشاری ٹولے کی وجہ سے راولاکوٹ میں بچوں کی تعلیم کا حرج اوران کا مستقبل تباہ ہورہا ہے، شہری


ویب ڈیسک October 26, 2026

مظفرآباد:

آزاد جموں و کشمیر کےغیورعوام نے فسادی جتھے(کالعدم ایکشن کمیٹی) کو یکسر مستردکردیا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں نے فسادی جتھے کی جانب سے امن وامان تباہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دارالحکومت مظفرآباد اور ضلع کوٹلی کے شہریوں کا کہنا ہےکہ آزادجموں وکشمیر کےباشعورعوام نے فسادی جتھےکومکمل طورپررد کردیا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ اس انتشاری ٹولے کی وجہ سے راولاکوٹ میں بچوں کی تعلیم کا حرج اوران کا مستقبل تباہ ہورہا ہے۔ ریاست میں کسی کو بنکر بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،ایسے عناصر کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

شہری کا کہنا تھا کہ فسادی جتھےکےانتشاری عناصرریاست کا امن وامان کو تباہ کرنے کی مذموم سازش میں ملوث ہیں ۔ آزاد جموں وکشمیر میں حالات معمول پر ہیں تاہم انتشاری ٹولہ ہٹ دھرمی پر اتراہوا ہے۔