کوئی لڑکا پسند نہ آئے تو کبھی شادی مت کرنا، انوشے اشرف کو والدہ کی نصیحت

انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون نے انہیں پکڑ کر رونا شروع کر دیا تھا اور جلد شادی کے لیے دعائیں دینے لگی تھیں


ویب ڈیسک October 26, 2026

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے شادی سے قبل معاشرتی دباؤ اور والدہ کی جانب سے ملنے والی نصیحت سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

انوشے اشرف نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 40 سال کی عمر تک غیر شادی شدہ رہنے پر انہیں لوگوں کے مختلف سوالات اور تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔

میزبان نے ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون نے انہیں پکڑ کر رونا شروع کر دیا اور جلد شادی کے لیے دعائیں دینے لگیں جس پر انہوں نے خاتون کو جواب دیا کہ وہ تعلیم یافتہ ہیں، ملازمت کرتی ہیں، خود کماتی ہیں اور اپنی زندگی سے مطمئن ہیں، پھر شادی نہ ہونے پر پریشانی کی کیا بات ہے؟

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ہمیشہ ان کی حمایت کرتے رہے جبکہ والدہ کی نصیحت تھی کہ اگر کوئی لڑکا مناسب نہ لگے تو شادی کے لیے سمجھوتہ نہ کرنا، خوش ہو تو غیر شادی شدہ رہنا بھی بہتر ہے۔

واضح رہے کہ انوشے اشرف نے اپریل 2026 میں ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی کی۔