نئی گاڑی خریدنے والے شخص کی خوشی اگلے ہی دن اس وقت ماند پڑ گئی جب اس نے صبح اٹھتے ہی گاڑی پر گہری اور بڑی خراشیں دیکھیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی 13 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک شخص کو رات کے وقت اپنی نئی گاڑی کے سامنے ناریل توڑ کر خوشی مناتے دیکھا گیا، جب اس کے اہلخانہ بھی وہاں موجود تھے۔
تاہم ویڈیو کے اگلے حصے میں صبح کے وقت گاڑی پر متعدد گہری خراشیں دکھائی دیتی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر کسی تیز دھار چیز سے لگایا گیا۔
ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے دعویٰ کیا کہ کسی نے حسد میں آکر گاڑی کو نقصان پہنچایا۔
واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی ملی جلی رائے دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بعض نے اسے حسد کا نتیجہ قرار دیا جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے گاڑی غلط جگہ پارک کرنے پر تنازع ہوا ہو۔ تاہم واقعے کی حقیقت اور ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی۔