اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پورٹ قاسم کے قریب کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔
کراچی انڈسٹریل پارک 6 ہزار 409 ایکڑ پر پھیلا پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی اقتصادی زون ہوگا۔
صنعتی سرمایہ کاری کو مزید سہولت دینے کیلئے نجی اکنامک زونز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی پالیسی بھی منظور کرلی گئی۔
اسی سلسلے میں پنجاب کے سرکاری اسپیشل اکنامک زونز اور صنعتی اسٹیٹس کیلئے نئی اراضی لیز پالیسی کی منظوری بھی دے دی گئی۔
ان اقدامات سے صنعتی لاگت میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔