پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس نے اطلاع ملنے پر 10 سالہ صنم اور 16 سالہ صبا کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں دلہوں عامر اور رفیق کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق نکاح پڑھوانے والے قاری عبدالرشید اور ایک گواہ ملنگ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دونوں بچیوں کو بحفاظت دارالامان بھجوا دیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔