کرچی: گڈاپ فارم ہاؤس میں موبائل فون لیکر فرار ملزم کی متاثرہ لڑکیوں نے دھلائی کردی

پولیس نے ملزم کو بچانے کی کوشش کی اور ملیر کورٹ کے حوالات میں لے گئی تھی


ناصر بٹ October 27, 2026

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے گڈاپ فارم ہاؤس میں لڑکیوں کے موبائل فون لیکر فرار ہونےسے متعلق مقدمے میں ملزم بابر کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت کے روبرو گڈاپ فارم ہاؤس میں لڑکیوں کے موبائل فون لیکر فرار ہونےسے متعلق مقدمے میں ملزم بابر کو پیش کیا، عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس سے قبل جب ملزم کو پیشی کے لیئے لایا گیا تو متاثرہ لڑکیوں نے ملزم بابر کی چپلوں سے دھلائی کردی۔ پولیس نے ملزم کو بچانے کی کوشش کی اور ملیر کورٹ کے حوالات میں لے گئی تھی۔