لاہور:
بھارتی جیلوں سے 9 سال بعد رہا چار پاکستانی ماہی گیروں کو رینجرز حکام نے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رہا ماہی گیروں میں احمد نواز، عبدالرحمن، وقاص علی اور ارشد شامل ہیں, احمد نواز اور عبدالرحمن کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار سے ہے جبکہ وقاص علی ولد مشتاق اور ارشد ولد اکرم اپنے پتے بتانے سے قاصر ہیں۔
چاروں ماہی گیر گزشتہ نو سال سے بھارتی جیلوں میں قید تھے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی خصوصی ہدایت پر چاروں افراد کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
طویل عرصے بعد وطن واپس آنے والے ماہی گیروں کی سفری معاونت کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔۔