پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کمی، ڈیزل مہنگا

فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی، نوٹی فکیشن جاری


ضیغم نقوی October 27, 2026
فوٹو: فائل

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کے نرخ میں اضافے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 28 اکتوبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

پیٹرول کی نئی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی سے 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 28 اکتوبر 2026 کے لیے  ہوگا۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت نئی قیمتیں مقرر کیں، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔