ملینیئلز اب خود کو نوجوان سمجھنا چھوڑ دیں، 2026 کا اختتام زندگی بدل دے گا

کچھ مہینوں بعد ملینیئل نسل اب مکمل طور پر اپنی تیس اور چالیس کی دہائی میں داخل ہو چکی ہو گی۔


ویب ڈیسک October 28, 2026

کیا آپ بھی خود کو ابھی تک 20، 25 سال کا نوجوان سمجھتے ہیں؟ تو ذرا کیلنڈر پر نظر ڈال لیجیے کیونکہ 2026 کے اختتام تک ایک پوری نسل اپنی 20 کی دہائی کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہنے والی ہے۔

یہاں بات ہو رہی ہے ملینیئلز کی جن کا سب سے کم عمر فرد بھی اب 30 سال کا ہونے والا ہے۔

Marketing, Selling to and Employing Millennials - The Center For  Generational Kinetics

ملینیئلز کون ہیں؟

امریکی تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق 1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کو ملینیئلز کہا جاتا ہے۔

2026 کے اختتام تک اس نسل کے سب سے کم عمر افراد 30 سال کے ہو چکے ہوں گے جبکہ سب سے بڑی عمر کے افراد 45 سال کے ہو جائیں گے۔

یعنی ملینیئلز نسل اب مکمل طور پر اپنی تیس اور چالیس کی دہائی میں داخل ہو چکی ہو گی۔

Millennial Statistics: All You Need to Know About This Generation

ٹیکنالوجی کے بدلتے دور کی گواہ نسل

ملینیئلز وہ نسل ہے جس نے سی ڈیز، کیسٹوں اور تار والے ہیڈفونز کا زمانہ بھی دیکھا اور پھر اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اب اگلی نسل یعنی جنریشن زیڈ کے سب سے بڑی عمر کے افراد بھی 2027 میں 30 سال کے ہو جائیں گے۔

Millennials in the workplace, are you ready? - LearnBrite AI

سوشل میڈیا صارفین عمر بڑھنے پر حیران

اس حقیقت کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ 1996 میں پیدا ہونے والے افراد یہ حقیقت جان کر گھٹنوں کے بل گر رہے ہیں جبکہ دوسرے نے لکھا کہ وہ دو دن بعد 30 سال کی ہونے والی ہیں اور یہ خیال ہی ان کے لیے پریشان کن ہے۔