بچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت ہے جب کہ 10 سالہ طالب علم کا بازو توڑنے والے استاد سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ریس کورس پولیس نے 10 سالہ بچے پر تشدد کرنے والا ٹیچر اور اکیڈمی مالک کو گرفتار کر لیا، ملزم ٹیچر طلحہ اور اکیڈمی مالک محمد عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نجی اکیڈمی میں پانچویں جماعت کے طالب علم محمد وصام کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بچہ گزشتہ شام 6 بجے اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے گیا تھا۔
ٹیچر طلحہ نے مبینہ طور پر لکڑی کی چھڑی سے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے نتیجے میں 10 سالہ محمد وصام کا بازو ٹوٹ گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ تعلیم کے نام پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، تعلیمی اداروں میں بچوں کا تحفظ اور باعزت ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے، اساتذہ کا کام بچوں کی تربیت کرنا ہے، انہیں جسمانی اذیت دینا نہیں۔