ورون دھون اور کریتی سینن نے ہالی ووڈ فلم ’اوبسیشن‘ کی ہندی ڈبنگ مکمل کر لی

ہندی ورژن میں ورون دھون نے بیئر جبکہ کریتی سینن نے نکی کے کردار کو آواز دی ہے۔


ویب ڈیسک October 28, 2026

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور کریتی سینن ایک بار پھر ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔

دونوں اداکاروں نے ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’اوبسیشن‘ کے ہندی ورژن کے مرکزی کرداروں کے لیے ڈبنگ کی ہے۔

ہدایت کار کری بارکر کی یہ فلم 30 اکتوبر کو جیو ہاٹ اسٹار کے پیکاک ہب پر انگریزی اور ہندی زبانوں میں ریلیز ہو گی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

فلم کی کہانی ایک شرمیلے نوجوان بیئر کے گرد گھومتی ہے جو اپنی پسندیدہ لڑکی نکی کی محبت حاصل کرنے کے لیے ایک پراسرار چیز کی مدد لیتا ہے۔ تاہم اس کی خواہش اس وقت خوفناک موڑ اختیار کر لیتی ہے جب نکی کی محبت خطرناک جنون میں بدل جاتی ہے۔

ہندی ورژن میں ورون دھون نے بیئر جبکہ کریتی سینن نے نکی کے کردار کو آواز دی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اس سے قبل 2022 کی ہارر کامیڈی فلم ’بھیڑیا‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔