مچل اسٹارک وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن اور تیج الاسلام 19، 19 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔


اسپورٹس ڈیسک October 28, 2026

آسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ بولر مچل اسٹارک سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں اسٹارک نے 72 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر میں 20واں موقع ہے جب انہوں نے 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

لیفٹ آرم بولرز میں صرف وسیم اکرم (25) اور سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ (34) اسٹارک سے زیادہ مرتبہ 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرسکے ہیں۔

بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن اور تیج الاسلام 19، 19 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔