مودی سرکار میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا پھیلاؤ؛ دنیا بھر سے شدید تنقید

بھارت کا بڑھتا فراڈ نیٹ ورک عالمی سطح پر مالی جرائم، ڈیجیٹل فراڈ اور منظم جرائم پیشہ سرگرمیوں کے پھیلاؤ کو ظاہر کرتا ہے


خالد محمود October 29, 2026

مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے سائے میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے پھیلاؤ پر  عالمی سطح پر بھارت شدید تنقید کی زد میں ہے۔

بھارت میں مودی حکومت کی ناقص نگرانی اور کمزور قانون سازی کے باعث پورا ملک عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ بن گیا ہے۔

عالمی جریدے دی ٹینیسیئن کے مطابق بھارت غیر ملکی شہریوں کو جعلی کال سینٹرز کے ذریعے نشانہ بنا کر سرحد پار سائبر فراڈ کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سرزمین سے سرگرم جرائم پیشہ کال سینٹرز امریکی شہریوں کو منظم سائبر فراڈ کے ذریعے مسلسل لوٹتے رہے۔

ویتنامی خبر رساں ادارے وی این ایکسپریس انٹرنیشنل میں شائع رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے فارن ایکسچینج کنٹرول قوانین کے تحت بنکاک ایئرپورٹ پر 76 ہزار امریکی ڈالر کی اسمگلنگ پر بھارتی مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی سکیورٹی امور کے ماہرین کے مطابق ہزاروں امریکی ڈالرز کی غیر قانونی ترسیل، بھارتی کسٹمز حکام کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  بھارت کا بڑھتا فراڈ نیٹ ورک عالمی سطح پر مالی جرائم، ڈیجیٹل دھوکا دہی اور منظم جرائم پیشہ سرگرمیوں کے پھیلاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔