ریاض:
سعودی عرب کے شہر طائف میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
طائف اور گردونواح میں کالی گھٹاؤں کے برسنے سے جل تھل ایک ہوگیا اور شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھایا تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔