فتنۃ الہندوستان کے سہولت کاروں کا دہشت گرد عناصر سے لاتعلقی کا اعلان، اہم انکشافات سامنے آگئے

سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے دہشت گرد تنظیم کی سہولت کاری کرتے رہے، سہولت کاروں کا اعتراف


خالد محمود October 30, 2026

کوئٹہ:

فتنۃ الہندوستان کو چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے محمد سہیل بہرام اور محمد عرف مہروان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ریاست سے وفاداری کا عہد کر لیا۔

تربت کے رہائشی محمد سہیل اور محمد عرف مہروان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فتنۃ الہندوستان (کالعدم بی ایل اے) کے دہشت گرد ثابت عرف کماندان سے رابطہ ہوا اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے دہشت گرد تنظیم کی سہولت کاری کرتے رہے۔

سہولت کاروں نے کہا کہ ہم اپنے ملک پاکستان سے غداری کرنے اور دہشت گردوں کا ساتھ دینے پر بہت شرمندہ ہیں، ہم آئندہ کسی دہشت گردتنظیم سے رابطہ نہیں رکھیں گے اور نوجوان نسل بھی ان تنظیموں سے دور رہے۔

فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں اور انکے اہلخانہ کی دہشت گرد تنظیموں سے اعلانِ لاتعلقی بلوچ عوام کی بدامنی سے بڑھتی بیزاری کی عکاس ہے۔