لکی مروت میں تھانہ شہباز خیل میں تعینات کانسٹیبل ممتاز کو شہید کرنے والے دونوں ٹارگٹ کلرز سی ٹی ڈی پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او لکی مروت کی قیادت میں سی ٹی ڈی پولیس نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے کارروائی کی اور پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن مکمل کامیابی سے انجام پایا۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج عام عوام اور امن کے دشمن تھے، سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔