جان ریمبو کے بیٹے نے لمز سے گریجویشن مکمل کر لی، اداکار خوشی سے نہال

انہوں نے کہا کہ آج وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین باپ محسوس کر رہے ہیں۔


ویب ڈیسک October 30, 2026

پاکستان کے سینئر اداکار جان ریمبو نے اپنے بیٹے احسن خان کی گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دے دیا۔

اداکار جان ریمبو، جن کا اصل نام افضل خان ہے، اپنی اہلیہ صاحبہ افضل کے ہمراہ بیٹے کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے گریجویشن کی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بیٹے کی کامیابی پر جذباتی اور بے حد خوش دکھائی دیے۔

Jan Rambo shares heartwarming video celebrating son's graduation

جان ریمبو نے کہا کہ آج وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین باپ محسوس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کے دوران انہیں کئی ایوارڈز ملے لیکن بیٹے کا لمز سے گریجویٹ ہونا ان کی زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔