کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں پھر اضافہ

ایرانی گیس کی سپلائی کراچی نہیں پہنچ رہی، ذرائع


کاشف حسین October 30, 2026

کراچی:

کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں پھر 50 روپے کلو کا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اضافے کے بعد ایل پی جی 550 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی گیس کی سپلائی کراچی نہیں پہنچ رہی جس کے سبب مارکیٹنگ کمپنیاں من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت کر رہی ہیں۔