پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل کی قیمت 400 روپے67 پیسے مقرر

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 30 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا، نوٹیفکیشن


ضیغم نقوی October 29, 2026
فوٹو: فائل

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے کا اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر 400 روپے 67 پیسے مقرر کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے تشکیل دیے گئے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا ہے اور فی لیٹر 377 روپے 91 پیسے برقرار رکھے ہیں جو گزشتہ روز مقرر کیے گئے تھے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت گزشتہ روز 399 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی تھی تاہم آج 85 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 400 روپے 67 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 30 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔

وزارت توانائی نے بتایا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث ڈیزل مہنگا کیا گیا ہے۔