ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان کو پہلے میچ میں یو اے ای کے ہاتھوں شکست

پاکستان اپنے دوسرے میچ میں کچھ دیر بعد روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گا


قاسم نقوی October 30, 2026

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں دفاعی چیپمئن پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

کپتان عباس آفریدی 13 گیندوں پر 53 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد 15 گیندوں پر 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

خواجہ نافع تین اور عرفان خان آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 یو اے ای نے کپتان خالد شاہ کی 20 گیندوں پر 71 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت 107 رنز کا ہدف آخری گیند پر عبور کرکے ایک وکٹ سے فتح حاصل کرلی۔

پاکستان اپنے دوسرے میچ میں کچھ دیر بعد روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گا۔