آزاد کشمیر کے باشعور عوام کا ریاست میں انتشار پھیلانے والے فسادی جتھے کو کرارا جواب

کالعدم ایکشن کمیٹی ٹولوں میں تقسیم ہوکر انتشاری ٹولہ بن چکی ہے، شہریوں کا موقف


خالد محمود October 30, 2026

راولاکوٹ:

آزاد جموں و کشمیر کے غیور عوام نے ریاست مخالف عزائم رکھنے والے فسادی جتھے کے گمراہ کن پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔

شہریوں نے فسادی جتھے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی ٹولوں میں تقسیم ہوکر انتشاری ٹولہ بن چکی ہے۔  صرف راولاکوٹ کے چھوٹے سے علاقے میں یہ انتشاری ٹولہ بیٹھا ہوا باقی آزاد جموں و کشمیر میں حالات معمول پر ہیں۔

عوام کا کہنا تھا کہ فسادی جتھے نے اپنے مذموم مقاصد اور سیاست کو چمکانے کے لیے عام عوام کو استعمال کیا، فسادی جتھہ جو تقسیم کی باتیں کرتا ہے یہ غیر ملکی ایجنڈا ہے اور انہیں باہر سے فنڈنگ بھی ہو رہی ہے۔