تین موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے لوٹ مار کا دعویٰ جھوٹا نکلا

جھوٹی کالز کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی


ویب ڈیسک October 30, 2026

محکمہ صحت کے ملازم نے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کی. کالر نے تین موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے لوٹ مار کا دعویٰ کیا۔

پولیس موقع پر پہنچی تو صورتحال مشکوک پائی گئی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے سارا سچ سامنے آگیا۔

ملزم آفاق نے دورانِ تفتیش جھوٹی کال کا اعتراف کر لیا۔ لیپ ٹاپ اور دونوں موبائل فون ملزم کے گھر سے برآمد ہوئے.

ملزم سرکاری لیپ ٹاپ اور قیمتی موبائل فونز خوردبرد کرنا چاہتا تھا۔ ملزم آفاق کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

جھوٹی کالز کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔