ایکس مین کے معروف اداکار 86 برس کی عمر میں چل بسے

انہوں نے اپنے طویل فنی سفر میں تھیٹر، فلم اور ٹیلی ویژن پر 160 سے زائد کردار ادا کیے۔


ویب ڈیسک October 30, 2026

ہالی ووڈ کی مشہور سائنس فکشن سیریز ’اسٹار ٹریک‘ اور فلم سیریز ’ایکس مین‘ سے شہرت حاصل کرنے والے برطانوی اداکار پیٹرک اسٹیورٹ انتقال کر گئے ہیں۔

ان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 86 سالہ اداکار بدھ کے روز لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے، وہ الزائمر اور لیوی باڈی ڈیمینشیا میں مبتلا تھے اور آخری لمحات میں اہلیہ سنی اوزیل ان کے ساتھ موجود تھیں۔

پیٹرک اسٹیورٹ نے ’اسٹار ٹریک: دی نیکسٹ جنریشن‘ میں کیپٹن ژاں لوک پیکارڈ اور ’ایکس مین‘ میں پروفیسر چارلس زیویئر کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کی۔

انہوں نے اپنے طویل فنی سفر میں تھیٹر، فلم اور ٹیلی ویژن پر 160 سے زائد کردار ادا کیے۔