پاکستانی مسافر کو بکرے کے پائے اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کینیڈا لے جانا مہنگا پڑ گیا جب اسے ایئرپورٹ پر سامان ضبط ہونے کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔
کینیڈا کے ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے پاکستانی مسافر کے سامان سے 16 کلوگرام غذائی اشیا برآمد کر لیں۔
کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (سی بی ایس اے) کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود تربیت یافتہ کتے نے مسافر کے سامان میں کھانے پینے کی اشیا کی موجودگی کی نشاندہی کی۔
سامان کی تلاشی لینے پر اس میں سے بکرے کے پائے، مرغی کا گوشت، دیسی گھی اور خشک دودھ برآمد ہوا۔
حکام کے مطابق مسافر نے کینیڈا پہنچنے پر کسٹمز کو ان اشیا کے بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا۔ قواعد کی خلاف ورزی پر تمام غذائی سامان ضبط کر لیا گیا اور اس پر 1350 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔