آبنائے ہرمز میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکا ہے، ایران کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف

امریکی بحری ناکہ بندی نے خطے میں سمندری سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے، بیان


ویب ڈیسک October 30, 2026

ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور بحری ناکہ بندی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بحری عدم تحفظ کی بنیادی وجہ واشنگٹن کے اقدامات ہیں۔

ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے نمائندے نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت اور امریکی بحری ناکہ بندی نے خطے میں سمندری سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

ایرانی نمائندے کا کہنا تھا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بحری عدم تحفظ کے اسباب کو سمجھنے کے لیے امریکی اقدامات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق واشنگٹن کی پالیسی ہی اس صورت حال کی بنیادی وجہ ہے۔

ایران نے سلامتی کونسل میں یہ مؤقف ایسے وقت میں پیش کیا ہے جب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث بحری آمدورفت اور عالمی تیل کی ترسیل کو لاحق خطرات پر تشویش بڑھ رہی ہے۔