کراچی، فقیرا گوٹھ میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

شوہر نے واردات کے بعد مقتولہ کے بھائی کو بھی واقعے سے متعلق بتایا


منور خان November 01, 2026

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے چوہدری نواز نے بتایا کہ فائرنگ سے ہلاک خاتون کو 23 سالہ جمیلہ اور 24 سالہ مہر علی کے نام سے شناخت کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ مقتولہ جمیلہ کے شوہر ایوب نے کی تھی جس نے اپنی بیوی کو آشنا کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور واردات کے بعد مقتولہ کے بھائی کو بھی واقعے سے متعلق بتایا اور دونوں بچوں کو لیکر موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں تاہم کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیں۔

پولیس اس حوالے سے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے ۔