لاہور: شالیمار پولیس کی کارروائی، 6 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم زوہیب بچے کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا، ملزم نے بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی


سید مشرف شاہ November 01, 2026

لاہور شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم زوہیب بچے کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا، ملزم نے بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔

شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زوہیب کو گرفتار کر لیا۔ملزم زوہیب کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا،ایس پی سِول لائنز منزہ کرامت نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی یا بدفعلی کی کوشش ناقابلِ برداشت ہے۔