کراچی:
نیپا چورنگی کے قریب سیوریج لائن کا ڈھکن واٹر ٹینکر کا وزن برداشت نہیں کرسکا، جس کے باعث پانی سے بھرا ہوا بھاری بھرکم ٹینکر سڑک پر الٹ گیا۔
حادثے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ ٹینکر سے نکلنے والے پانی میں سڑک کو تالاب میں تبدیل کر دیا۔
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں واٹر ٹینکر کو گلی سے نکل کر مین شاہراہ پر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واٹر ٹینکر کا اگلا پہیہ سیوریج لائن کے ہول پر چڑھ گیا۔
فوٹیج کے مطابق ٹینکر کا وزن پڑنے سے سیوریج لائن کے ہول پر رکھا بھاری ڈھکن اپنی جگہ سے ہل گیا۔ اس کے بعد واٹر ٹینکر کا پچھلا پہیہ سیوریج لائن کے ہول پر آتے ہی ٹینکر الٹ گیا۔