راولپنڈی میں گھر میں سوئے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

مقتول کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی، واقعے کی تحقیقات شروع کردی، پولیس


صالح مغل November 01, 2026

راولپنڈی:

تھانہ نصیر آباد کے علاقے نیو چاکرہ میں گھر میں سوئے ہوئے 28 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے کزن عثمان نے بتایا کہ وہ عدنان کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز سنائی دی۔

اٹھ کر دیکھا تو ایک نامعلوم مسلح شخص فرار ہو رہا تھا جبکہ کمرے میں عدنان چہرے پر گولی لگنے سے شدید زخمی حالت میں پڑا تھا، جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔