کراچی: مسافر بس سڑک کنارے کھڑے شہری پر چڑھ دوڑی، فوٹیج سامنے آگئی

جاں بحق شخص کی شناخت حسن علی کے نام سے ہوئی، جو لکی اسٹار، صدر کا رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ تھا


شاہ میر خان November 01, 2026

کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتا روڈ پر مسافر بس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز نے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جس میں بس کو سڑک کنارے کھڑے شہری کو کچلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جاں بحق شخص کی شناخت حسن علی کے نام سے ہوئی، جو لکی اسٹار، صدر کا رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ تھا۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ پولیس نے حادثے میں ملوث مسافر بس اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے۔