پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ جویریہ جمشید نے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں سادہ اور پروقار تقریب میں نکاح کرلیا۔
اداکارہ نکاح اور استقبالیے کی تقریبات میں خوبصورت عروسی لباس میں دکھائی دیں۔ انہوں نے شوہر کے ہمراہ خوشگوار انداز میں تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
جویریہ جمشید ڈرامہ سیریل ’بانو‘ سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔