سندھ کے عوام کا نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ

سندھ میں عوام کو بنیادی سہولیات حاصل نہیں ہیں، نظام بدلے گا تو تب ہی غریبوں کی تقدیر بدلے گی، شہری


خالد محمود November 02, 2026

سندھ کے عوام نے بھی نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے۔

صوبے کے عوام نے صحت و تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے نظام کی تبدیلی اور نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کرتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دے دیا۔

کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، نوابشاہ اور نوشہرو فیروز کے عوام کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے کم ہوں گے۔ عوام کے مطابق یہ ان کا بنیادی حق ہے کہ انہیں رہنے کے لیے اچھا نظام، صحت اور تعلیم کی سہولیات میسر ہوں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سندھ میں عوام کو بنیادی سہولیات حاصل نہیں ہیں، نظام بدلے گا تو تب ہی غریبوں کی تقدیر بدلے گی۔