افغانستان میں طالبان رجیم نے اسلام کی تشریح کرکے افغان عوام کی زندگی اجیرن بنا دی.
برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کے مطابق طالبان رجیم کی جانب سے قرنیہ پیوندکاری پر پابندی سے ہر سال سیکڑوں افراد بینائی بچانے والے آپریشنز سے محروم رہ جائیں گے.
طالبان رجیم نے قرنیہ پیوندکاری کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیکر سرجنزکوآپریشنز روکنے کے احکامات جاری کردیے.
طالبان رجیم کی جانب سے یہ صحت کی سہولیات تک رسائی محدود کرنے کا ایک اورتازہ حکمنامہ ہے.
ماہرامراض چشم ڈاکٹرنورزمان ہاشم کے مطابق طالبان نے زبانی ہدایت دی، کسی میں بھی انکے حکم کی خلاف ورزی کی ہمت نہیں، ایسا کرنے پرسخت سزا کا خطرہ ہے.