افغانستان میں عوام صحت کی سہولیات سے محروم

طالبان رجیم نے قرنیہ پیوندکاری کو کے آپریشنز روکنے کے احکامات جاری کردیے


ویب ڈیسک November 02, 2026
طالبان اہلکاروں کے کھانے میں زہر ملا دیا گیا

افغانستان میں طالبان رجیم نے اسلام کی تشریح کرکے افغان عوام کی زندگی اجیرن بنا دی.

برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کے مطابق طالبان رجیم کی جانب سے قرنیہ پیوندکاری پر پابندی سے  ہر سال سیکڑوں افراد بینائی بچانے والے آپریشنز سے محروم رہ جائیں گے.

طالبان رجیم نے قرنیہ پیوندکاری کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیکر سرجنزکوآپریشنز روکنے کے احکامات جاری کردیے.

طالبان رجیم کی جانب سے یہ صحت کی سہولیات تک رسائی محدود کرنے کا ایک اورتازہ حکمنامہ ہے.

ماہرامراض چشم ڈاکٹرنورزمان ہاشم کے مطابق طالبان نے  زبانی  ہدایت دی، کسی میں بھی انکے حکم کی خلاف ورزی کی ہمت نہیں، ایسا کرنے پرسخت سزا کا خطرہ ہے.