کراچی:
تین ملکی ون ڈے سیریز جیتے پر پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئی۔ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں انڈیا پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر ہے۔
جنوبی افریقہ اور پاکستان کے ریٹنگ پوائنتس ایک سو چار ہوگئے ہیں، پانچویں نمبر پر آسٹریلیا، چھٹے پر افغانستان اور سری لنکا ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔