میر رضا کیس؛ جے آئی ٹی افسران کی عدم حاضری پر عدالت برہم، ہیڈ کو شوکار نوٹس

دس نومبر تک وضاحت کریں کہ حتمی چالان کیوں پیش نہیں کیا گیا، عدالت کے ریمارکس


کورٹ رپورٹر November 02, 2026

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے میر رضا کیس میں جے آئی ٹی ہیڈ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو میر رضا کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے مقدمے کا حتمی چالان پیش نہیں کیا جبکہ جے آئی ٹی کا  کوئی افسر پیش نہیں ہوا۔ جے آئی ٹی افسران کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی جس پر عدالت نے جے آئی ٹی ہیڈ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 10 نومبر تک وضاحت کریں کہ حتمی چالان کیوں پیش نہیں کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے وکیل نے موقف دیا کہ مقدمے کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔ مقدمہ جے آیی ٹی کے سپرد ہوگیا ہے۔ حتمی چالان یا رپورٹ پیش کرنا جے آئی ٹی کی ذہہ داری ہے۔

پولیس کے مطابق فیروز آباد تھانے میں میر رضا کے اغوا اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔