کراچی:
پاکستان نے آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کو ایک وکٹ سے مات دے کر گیانا میں منعقدہ آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے.
گریک ہنٹ 103، اسٹیف پولنس 70 اور گلین بیٹی کیٹو 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، فرید الدین نے 4 اور وسیم علی 2 وکٹیں حاصل کیں.
جواب میں پاکستان ٹیم نے 44.5 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
طارق محمود 41، عدنان اکمل 83، جاوید منصور 62، وسیم علی 22 اور فر ید الدین 24 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
کپتان جنید خلیل نینی تال والا نے وننگ شارٹ کھیل کر پاکستان کو فتح دلائی، جیمی پانیلی نے 4 اور بریٹن ایڈوڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے پول میچز میں کریبین، بھارت، نیوزی لینڈ اور امریکا جبکہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔