سائنس دانوں نے نظامِ شمسی میں پُراسرار جِرم دریافت کرلی

عارضی طور پر اس شے کو 2026 ای ڈی 183 کا نام دیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 02, 2026

نظامِ شمسی میں ایک بہت بڑا ممکنہ بونا سیارہ دریافت کر لیا گیا ہے۔ اس دریافت نے ماہرینِ فلکیات کو حیرات میں مبتلا کر دیا ہے۔

دریافت ہونے والے اس پراسرار خلائی جِرم کا قطر 370 سے 930 میل کے درمیان بتایا جا رہا ہے جس کے باعث یہ نظامِ شمسی میں دریافت ہونے والے سب سے بڑے بونے سیاروں میں شامل ہو سکتا ہے۔

اگر اس کا قطر 930 میل ہوا تو یہ برطانیہ کی لمبائی سے بھی زیادہ چوڑا ہوگا۔

عارضی طور پر اسے 2026 ای ڈی 183 کا نام دیا گیا ہے۔ اگر اسے باضابطہ طور پر بونا سیارہ قرار دے دیا گیا تو اسے یونانی نام دیا جا سکتا ہے۔

اس دریافت کے بعد یہ سیارہ بونے سیاروں کے اس محدود گروپ میں شامل ہو سکتا ہے جس میں سیرس، پلوٹو، ہاؤمیا، میک میک اور ایریس شامل ہیں۔

یہ اہم دریافت چلی کے ایک 8800 فٹ بلند پہاڑ کی چوٹی پر نصب جدید اور انتہائی طاقتور دوربین ویرا سی روبن ٹیلی اسکوپ کی مدد سے ممکن ہوئی۔

ماہرِ فلکیات میتھیو ہولمین نے 2026 میں اس دوربین سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے ایک جدید کمپیوٹر پروگرام استعمال کیا۔

یہ پروگرام اربوں حرکت کرتے خلائی اجسام کا جائزہ لے رہا تھا کہ اچانک اس کی نظر 2026 ای ڈی 183 پر پڑی جس کے بعد اس ممکنہ بونے سیارے کی موجودگی سامنے آئی۔