مڈٹرم الیکشن سے قبل ٹرمپ نئی مشکل میں پھنس گئے؛ امریکی عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

3 نومبر کو امریکی مڈٹرم الیکشن میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 سیٹوں اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر مقابلہ ہوگا


ویب ڈیسک November 03, 2026
ہارورڈ یونیورسٹی داخلوں میں نسلی امتیاز کی تحقیقات کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قانونی تنازع میں الجھی ہوئی ہے۔

امریکا میں کل بروز منگل 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 سیٹوں اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔

سی سی این کے مطابق جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 11 سینیٹ کی نشستوں پر کانٹے کے مقابلے کا سامنا ہے وہیں ایک عدالتی فیصلے نے ان کو مشید مشکل میں ڈال دیا ہے۔

بوسٹن میں امریکی ضلعی جج مائیونگ جون نے پیر کو محکمہ انصاف کا مقدمہ خارج کردیا۔

امریکی وفاقی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی کے داخلوں میں نسلی امتیاز کی تحقیقات کے لیے طلبہ کا ریکارڈ حاصل کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد کردی۔

ٹرمپ حکومت نے ہارورڈ سے کئی برسوں کے داخلہ ریکارڈ طلب کیا تھا تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ آیا یونیورسٹی طلبہ کے داخلوں میں نسل کو اب بھی اہمیت دے رہی ہے۔

محکمہ انصاف کا مؤقف تھا کہ یہ معلومات 2023 میں امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر عمل درآمد کی جانچ کے لیے ضروری ہیں جس میں جامعات کے داخلوں میں نسل کی بنیاد پر ترجیح دینے کے طریقۂ کار کو مسترد کیا گیا تھا۔

تاہم ہارورڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر مقدمہ دائر کیا اور ہزاروں طلبہ کی نجی معلومات طلب کیں۔ یونیورسٹی نے اسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ادارے پر دباؤ ڈالنے کی وسیع مہم کا حصہ بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عدالتیں یونیورسٹی کے دو ارب ڈالر سے زائد وفاقی تحقیقی فنڈز روکنے اور غیرملکی طلبہ کی میزبانی محدود کرنے کے حکومتی اقدامات کے خلاف فیصلے دے چکی ہیں۔