عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

شانزے لودھی نے انسٹاگرام پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 24 گھنٹے تک زچگی کی تکلیف برداشت کرنا پڑی


ویب ڈیسک November 03, 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ شانزے لودھی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری جوڑے نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اس موقع پر شیئر کی گئی خصوصی پوسٹ میں بچے کی اچھی صحت، مضبوط ایمان، خوشیوں بھری زندگی اور نیک انسان بننے کی دعا کی گئی۔ جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام حضرت اسماعیل علیہ السلام کے نام پر ’اسماعیل‘ رکھا ہے۔

Omer Shahzad & Shanzay Lodhi Become Parents

Omer Shahzad & Shanzay Lodhi Become Parents

شانزے لودھی نے انسٹاگرام پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 24 گھنٹے تک زچگی کی تکلیف برداشت کرنا پڑی جس دوران ان کے شوہر عمر شہزاد ہر لمحہ ان کے ساتھ رہے۔

Omer Shahzad & Shanzay Lodhi Become Parents

Omer Shahzad & Shanzay Lodhi Become Parents

انہوں نے لکھا کہ یہ سفر جسمانی اور جذباتی طور پر مشکل تھا لیکن بیٹے کو پہلی بار گود میں لیتے ہی وہ تمام تکلیف بھول گئیں۔

واضح رہے کہ عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے فروری 2025 میں مدینہ میں نکاح کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔