وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے وزیراعظم کی ذہانت کا موازنہ معروف سائنسدان آئزک نیوٹن سے کیا ہے۔
نجی نیوز چینل نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم کا آئی کیو (IQ) نیوٹن کے آئی کیو کے قریب ہے۔
شہباز شریف کے کام کرنے کے انداز اور کابینہ کے اراکین کے بارے میں بات کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے بتایا کہ شہباز شریف صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک کام کرتے ہیں اور ہر ہفتے وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بدعنوانی یا نااہلی کو ہرگز برداشت نہیں کرتے اور نہ ہی نااہل یا بدعنوان افراد کو اپنے قریب رہنے دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی وزیر کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہو، تو وہ وزیراعظم کے قریبی حلقے میں شامل رہنے کی توقع نہیں رکھ سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قابلیت کے پیمانے پر ہم پورا نہیں اتر سکتے، اگر ان اک بس چلے تو کابینہ کے 55 وزیروں میں سے 52 یا 53 فارغ ہوں گے اور 2 یا 3 ہی بچیں گے، میں اکثر کہتا ہوں کہ آئزک نوٹن کے قریب آپ کا آئی کیو ہوگا، فارغ ہونے سے بچنے والوں میں میرا نام بھی ہوگا کیونکہ میرا آئی کیو بھی ان کے قریب قریب ہے۔