خلیجی خطے میں کشیدگی اور عالمی بحری راستوں کی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ستمبر 2026 میں پاکستان نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاول کی برآمدات میں دنیا کے تیسرے بڑے برآمد کنندہ ملک ویتنام کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس ماہ پاکستان نے 4 لاکھ 20 ہزار ٹن چاول برآمد کیے، جبکہ ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 37 ہزار ٹن رہیں۔
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور خلیجی خطے میں بحری رکاوٹوں کے باوجود عالمی منڈی میں پاکستانی باسمتی چاول کی طلب برقرار رہی۔ مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی چاول برآمدات کے حجم میں 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران چاول کی برآمدات سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ میں بھی 37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔