پی ٹی آئی دور کے کرپشن کیسز، خیبر پختونخوا حکومت کا انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان درست ہے، پی ٹی آئی حکومت دہشت گردوں کے خلاف خاموش تھی، مشیر اطلاعات


احتشام خان November 03, 2026
فٹبال کی سالمیت اوراس کے فروغ کے لئے فیفا کا مئی 2011 میں 10 سالہ معاہدہ ہوا تھا۔ فوٹو:فائل

پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے سابقہ پی ٹی آئی دور کے کرپشن کیسز میں ملوث بیرون ملک فرار افراد کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔

مشیر اطلاعات ثمر بلور نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سہیل آفریدی کابینہ اور ان کی ٹیم کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونملک فرار ہونے والوں کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

ثمر بلور کے مطابق پتنگ عرف ہادی نے 4 ارب روپے کی کرپشن کی، جبکہ بلدیات، ہائیر ایجوکیشن اور سی اینڈ ڈبلیو کے محکموں میں بھی ریکارڈ خورد برد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کا ایک قریبی فرنٹ مین بھی بیرون ملک فرار ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان درست ہے، پی ٹی آئی حکومت دہشت گردوں کے خلاف خاموش تھی۔ پی ٹی آئی افغانستان کا نظام یہاں لانا چاہتی تھی، دہشت گردی کے معاملے پر بعض مذہبی سیاسی جماعتوں کا بیانیہ بھی مختلف ہے۔

ثمر بلور نے بتایا کہ حکومت ایم ٹی آئی اور بورڈز میں تبدیلیاں لا رہی ہے۔ اسپتالوں کے بورڈز آف گورنرز میں بیوروکریسی اور حکومتی ٹیم کے ارکان کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔