لاہور ایئرپورٹ سے ابوظبی اور ریاض جانے والی پروازیں منسوخ، دیگر تاخیر کا شکار

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسکردو اور کراچی جانے والی پروازیں مؤخر ہو گئیں


طالب فریدی November 03, 2026
فوٹو: فائل

لاہور:

لاہور ایئرپورٹ سے ابوظبی اور ریاض جانے والی پروازیں منسوخ ہو گئیں جب کہ  دیگر تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے بیشتر پروازیں منسوخی اور تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔  اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور سے ابوظبی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 430 تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔

اسی طرح  لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 737 کو سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے اسکردو جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 704 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 407 کی روانگی میں 3 گھنٹے تاخیر ہوئی۔