سانحہ گل پلازہ کیس؛ مفرور ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت

عدالت نے ملبہ اٹھانے کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا


کورٹ رپورٹر November 03, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سانحہ گل پلازہ کیس میں مفرور ملزم محمد امین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملبہ اٹھانے کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا۔

عدالت کے روبرو سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ محمد امین گل پلازہ یونین کا عہدیدار ہے، محمد امین بیرون ملک ہے اور مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔

عدالت نے مفرور ملزم محمد امین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی گل پلازہ سے ملبہ اٹھانے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔