جعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں 35 ارب کے فراڈ کا مقدمہ، ملزمان کےجسمانی ریمانڈ میں توسیع

عدالت نے ملزمان کو 5 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا


رضا ہارون November 03, 2026

جعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں 35 ارب روپے کے مبینہ فراڈ کے مقدمے میں  این سی سی آئی اے  نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم فہیم اکرم اور نعیم کو عدالت میں پیش کردیا

عدالت نے  ملزم فہیم اکرم اور نعیم کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی،  عدالت نے ملزمان کو 5 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

این سی سی سی ائی اے  کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان اگست 2023 سے لیبلز بینک کے نام سے ویب سائٹ چلا رہے تھے، ملزم نے 5 ملین سے زائد جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کیے گئے۔