کراچی:
شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران جمیل جھانگا گینگ کے 3 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان ایس آئی یو کے مطابق سولجر بازار کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران جمیل چھانگا گینگ کے 3 بھتہ خوروں جمشید ولد منظور حسین ، محمد وسیم ولد محمد نعیم اور نادر ولد عثمان کو گرفتار کر کے قبضے سے 5 پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔
جبکہ گرفتار بھتہ خوروں کے خلاف ایس آئی یو پولیس نے متعدد مقدمات درج کرلیے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔