چل کر دنیا کا چکر لگانے کا منفرد اعزاز حاصل کرنے والے 56 سالہ برطانوی شہری کارل بشبی 28 سال بعد اپنے گھر واپس پہنچ گئے، جہاں ان کی والدہ نے جذباتی انداز میں استقبال کیا۔
سابق برطانوی پیراٹروپر کارل بشبی نے نومبر 1998 میں چلی کے جنوبی سرے سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ ان کا منصوبہ امریکا، روس اور یورپ سمیت چار براعظموں کے 29 ممالک سے گزرتے ہوئے تقریباً 57 ہزار 936 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنا تھا جسے وہ 12 سال میں مکمل کرنا چاہتے تھے۔ تاہم، مختلف مشکلات کے باعث یہ سفر 28 سال تک جاری رہا۔
دورانِ سفر انہیں روس میں جاسوسی کے الزام میں گرفتاری اور ملک بدری کی دھمکی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک موقع پر قطبی ریچھ سے بھی واسطہ پڑا اور مسلح افراد نے انہیں بندوق کی نوک پر روک لیا۔
اس کے علاوہ سامان لے جانے کے لیے استعمال ہونے والی ٹرالی خراب ہونے پر انہیں اسے تبدیل بھی کرنا پڑا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کارل بشبی نے پیر کے روز اپنے سفر کے آخری چند کلو میٹر ہل سٹی ہال سے اپنی والدہ کے گھر تک پیدل طے کیے، جہاں 28 سال بعد والدہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر والدہ انجیلا نے مزاحیہ انداز میں استقبال کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ اتنے عرصے سے کہاں تھے۔