کراچی: کورنگی میں ایک شخص نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی

متوفی کی شناخت 34 سالہ عبید ولد نصیر الدین کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر November 04, 2026

کراچی:

کورنگی نمبر 2 کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی نمبر دو سیکٹر 48/A میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک شخص کی گھر سے گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

متوفی کی شناخت 34 سالہ عبید ولد نصیر الدین کے نام سے کی گئی، ورثا پولیس کارروائی کرانے سے انکار کرکے لاش اپنے ہمراہ لے گئے، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔